بلڈی سویلین

بلڈی سولین

یہ بلڈی سولین نام کی مخلوق دنیا میں صرف ایک جگہ پائی جاتی ھے۔ ایسی ڈھیٹ ھے کہ جتنا چاھے برا سلوک کر لو پھر بھی بے شرموں کی طرح چلی آتی ھے۔ بلڈی سولین کو گھر کرائے پر لینا ہو، پلاٹ خریدنا ہو، گھر خریدنا ہو،علاج کرانا ہو یہاں تک کہ پیٹرول ڈلوانا ہو یا اکاونٹ کھولنا ہو کنٹونمنٹ اور عسکری بنک کا رخ کرتے ہیں۔ اچھے ڈاکٹر بھی CMH کے لگتے ہیں چاہے 500 میل کا سفر کر کے آنا پڑے۔ 1500 روپے فیس دے کر بھی لائن میں لگے رہتے ہیں اور بڑے تحمل سے جھڑکیں بھی کھاتے ہیں۔ بلڈی سولین بےشرمی ڈھیٹ پن میں آہنی مثال آپ ہیں۔ سیمنٹ آٹا دلیا یا ضروت زندگی کی کوئی بھی چیز پیسے دیکر خریدنی ہو تو بھی فوجی عسکری کا لیبل دیکھ کر ہی خریدتے ہیں۔ چاھے جتنا ذلیل ہونا پڑے۔ خود داری اور بلڈی سولین کا ملاپ ہی نہیں۔ بلڈی سولین اتنے بے شرم ہیں کہ خود داری اور عزت نفس میلوں دور بھاگ جاتے ہیں۔ بار بار ذلیل ہونا انکی فطرت بن چکا ھے۔ جہاں عسکری، بحریہ،یا ڈیفینس کا بورڈ دیکھتے ہیں پلاٹ خریدنا شروع ہو جاتے ہیں سو روپے کی چیز لیبل دیکھ کر ہزار میں خرید لیں گے۔ فوجی عسکری بحریہ کے نام پر جتنا لوٹ لو پھر بھی خوش ہوتے ہیں کیسی پاگل قوم ھے بلڈی سولین۔ نہ جانے یہ پیار کرتے ہیں یا بیوقوف ہیں اتنا بھی نہیں جانتے کہ فوجی عسکری بحریہ اور کنٹونمنٹ کے نام کاروباری اداروں کے ہیں پھر بھی لٹنے پر تیار رہتے ہیں۔ انکی قیمت چاہے مارکیٹ ریٹ سے تین گنا ھو پیسے دینے کو تیار رہتے ہیں۔ یہ بلڈی سولین ان ناموں پر آپنا سب کچھ لٹوانے پر ہمیشہ تیار یہاں تک کہ آپنے گھر پاکستان سے بھی لا تعلق ہو چکے ہیں۔ کاھل جاہل قوم اسی میں خوش ہیں کہ غلامی کو بخوشی قبول کر رکھا ھے۔

Please follow and like us:

Be the first to comment on "بلڈی سویلین"

Leave a comment

Your email address will not be published.


*


RSS
Follow by Email
WhatsApp