نکے میاں صاحب کی سیاست

نکے میاں صاحب کی سیاست

جو لوگ نکے میاں صاحب کی سیاست کی وجہ نون لیگ سے دل برداشتہ ہوگئے ہیں ان سے عرض ہیکہ میں اور آپ بے لوث کام کرتے ہیں میاں نواز شریف کے لیئے قوم کے لیئے دی گئی انکی ذاتی قربانیوں کو فراموش نہ کریں ، اپنی بیمار زوجہ کو بستری مرگ پہ چھوڑ کے

وہ ہمارے لیئے آئے تھے دو لاکھ ماہوار تنخواہ کے لیئے نہیں حالانکہ تنخواہ انہوں کبھی لی بھی نہیں ، جاتے ہوئے اپنی تمام تنخواہوں کاچیک وہ ایک خیراتی ادارے کو دے گئے تھے،میاں نواز شریف پہ اعتماد رکھیں پرانے لیگی بہت اچھی طرح جانتے ہیں

میاں صاحب نے کبھی دھوکہ دہی نہیں کی اپنی بات پہ قائم رہنے والے بندے ہیں ،مریم نواز کے بیانات سے اپکو اندازہ ہوگیا ہوگا میاں صاحب اب بھی اپنی بات پہ قائم ہیں ، دستیاب قیادت نے اب تک میاں صاحب کے وارنٹِ گرفتاری پہ کوئی بیان نہیں دیا

صرف مریم نواز نے اس موضوع پہ 13 عدد ٹوئٹس کیں، انہوں نے براہِ راست عدلیہ کو نشانے پہ رکھا اور اس سے سوال کیا جو لوگ آپکو پریشرر دے رہے ہیں انکے نام سامنے لائیں۔ میاں نواز شریف نے پہلے بھی انکا راستہ روکا تھا ہم ابھی انکا راستہ روکیں گے

مریم نواز کا یہ بیان ایک تحریک کا علان ہے جو ابھی تک دستیاب قیادت کی طرف سے نہیں ہوا ،گزارش ہیکہ حوصلہ رکھیں حوصلہ رکھنا قائم رکھنا میاں نواز شریف اور انکی بیٹی سے سیکھیں ، انکی تمام تکالیف آپ کے سامنے ہیں
کوئی بات ڈھکی چھپی نہیں۔ مشکور رہونگا

اب تو واقعی سیاست میں اللّٰہ کے بعد میاں نوز شریف کا آسرا ہے۔اگر خدانخواستہ وہ کسی مجبوری یا ریاستی جبر کی وجہ سے پیچھے ہٹ گئے تو ملک کی مخلص عوام کا سیاستدانوں پر سے اعتماد اٹھ جائے گا۔اس ظلم و استبدار کے دور میں ہم اپنی آواز اٹھا رہے ہیں۔اللّٰہ اس ملک اور عوام کی حفاظت فرمائے

حضور سب یہ چورن بیچنا بند کریں۔ میاں صاحب اور مریم نواز اتنے بھولے ہیں۔ کہ تین بار دستیاب قیادت من مانی کر گئی۔ مال روڈ لاہور گھومتے رہے۔ اہرپورٹ کا راستہ نہیں ملا۔ سینٹ اور کل مشترکہ اجلاس۔
مریم نواز پاکستان میں ہی ہیں۔ وہ بھی بے خبر تھیں۔ نہیں سر اب یہ نہیں چلے گا۔

میاں نواز شریف کو یا تو دستیاب قیادت سے مکمل اظہار لاتعلقی کر دینا چاہیئے یا پھر دستیاب قیادت کے ہر متنازعہ فیصلے کی ذمہ داری لینی چاہیے
اب آدھا تیتر آدھا بٹیر نہیں چلے گا

 

Please follow and like us:

Be the first to comment on "نکے میاں صاحب کی سیاست"

Leave a comment

Your email address will not be published.


*


RSS
Follow by Email
WhatsApp