پاکستانیوں کے لیے نئی ملازمتوں کے وسیع مواقع

کورونا وبا کے باعث طویل تعطل کے بعد بیرون ممالک بالخصوص سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین میں پاکستانیوں کے لیے نئی ملازمتوں کے وسیع مواقع بھی دستیاب ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

بیورو آف امیگریشن پاکستان کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے جن شعبوں میں افرادی قوت کی ڈیمانڈ کی گئی ہے ان میں میڈیکل کے شعبے میں فارماسسٹ، انیستھیزیا کے ماہرین، فزیو تھراپسٹ، ڈینٹل ٹیکنیشن، جنرل اور فرسٹ ایڈ نرسز (مرد و خواتین) شامل ہیں۔
معذور افراد کی دیکھ بھال اور ان کے زیراستعمال مشینری کے ٹیکنیشنز کے لیے بھی نوکریوں کے مواقع موجود ہیں۔
اس کے علاوہ مختلف شعبہ جات کے لیے الیکٹریشن، اے سی ٹیکنیشن، زرعی ماہرین، جنرل لیبر، مستری، پلمبر، فورمین، ڈرائیورز، خانسامہ اور کئی دیگر کیٹیگریز کے ماہرین شامل ہیں۔

اسی طرح متحدہ عرب امارات اور بحرین کو مواصلات کے شعبے بالخصوص سڑکوں کی مشینری کے ٹیکنیشنز، فورمین، لیبر، ٹرک ڈرائیورز اور عام مزدور درکار ہیں۔

اب تک ملازمت کے جو مواقع سامنے آئے ہیں ان میں دلچسپی لینے والوں کی اکثریت تو نئے اور پڑھے لکھے لوگوں کی ہے تاہم بیرون ملک سے واپس آ جانے والے افراد بھی دلچسپی لے رہے ہیں۔

رواں سال کے پہلے 9 ماہ میں ایک لاکھ 79 ہزار 487 پاکستانی ہی بیرون ملک جا سکے ہیں۔ اس کی بڑی وجہ کورونا کے باعث لاک ڈاون اور سفری پابندیاں ہیں۔

پاکستانیوں کو باعزت روزگار اور ملک کو زرمبادلہ میں اضافے کے مواقع ملیں گے۔

سفارت خانے کھل گئے ہیں۔ کافی حد تک فعال بھی ہو چکے ہیں۔ پرانے ویزے پراسیس بھی ہو رہے ہیں۔ بیماری کی دوسری لہر نہ آئی تو نئے ویزے لگنے کا سلسلہ بھی اگلے مہینے سے شروع ہو جائے گا۔

Please follow and like us:

Be the first to comment on "پاکستانیوں کے لیے نئی ملازمتوں کے وسیع مواقع"

Leave a comment

Your email address will not be published.


*


RSS
Follow by Email
WhatsApp