ارطرل سیریز کے بڑے پیغام

ارطرل

1۔دنیاعارضی ہے،موت یقینی،موت سےناڈرو،آخرت کی فکرکرو
2۔ریاست کےلیےدین اوردینی فرائض کی ادائیگی کےلیےآزادریاست ضروری ہے
3۔امیرکی اطاعت (تنظیم)
4۔فرض کی ہرحال میں ادائیگی،گرچہ جان بھی چلی جائے
5۔غدارکوجینےکاحق نہیں
6۔ظالم کےآگےمت جھکنا
7۔دوستی،محبت کی لاج رکھنا
8۔بچوں کوبچپن سےٹرین کرنا
9۔ عقل اورتلوارکایکساں استعمال
10۔ایک سوراخ سےدوبارہ ناڈساجانا
11۔ اہلیت اوروفاداری کی قدر
12۔نااہل اگربھائی بھی ہوتوبلیک میل ناہونا
13۔ ہنرمندوں کی قدر
14۔ ایجادات کی قدر
15۔ صلہ رحمی، مظلوم کی دادرسی،رعایہ کی ضروریات کاخیال
16۔ سیاست کامقابلہ سیاست سے،تلوارکامقابلہ تلوارسے (ڈپلومیسی اورفوج دونوں ضروری ہیں)
17۔ گزارہ مشکل ہوتوہجرت کرجاو
18۔ سزااورجزاء سب کےلیےیکساں، سگےبھائی کوبھی سزادواگرغلطی کرے
19۔ فرض کی ادائیگی میں کوتائی پرعہدے سےجلدسےجلدسبکدوشی
20۔ اصول پہ سمجھوتہ نہیں
21۔ہرانسان کی زندگی کاکوئی مقصدہوناچاہیے۔بےمقصدزندگی صرف جانوروں کی ہوتی ہے۔خاندان،قبیلےاورریاست کےلیے Useful رہو۔
22۔ مرداورعورت دونوں اپنےفرائض پورےکریں تب ہی خاندان،قبیلہ،ریاست کامیاب ہوگی
23۔ بڑوں کی عزت لازمی ہے
24۔ اولادکوزندگی سکھائیں،ڈر نہیں۔
25۔ خاندان،قبیلہ،ریاست ایک جسم ہیں،ہر انسان ایک عضو،ہر انسان کاکام خواہ فریضہ چھوٹاہویابڑا اپنی جگہ اہم ہے۔ہرانسان اپنی جگہ اہم ہے۔
26۔اگرخاندان،قبیلےیاریاست میں غدارپیداہوجائیں توآپ بیرونی دشمن کامقابلہ نہیں کرسکتے
27۔ آپسی اتفاق ناہوتوبیرون سےمقابلہ مشکل
28۔ چغل خور خاندان،قبیلےاورریاست کےلیےدیمک ہیں
29۔ کمزورجانورکوطاقتورجانورکھاجاتاہے
30۔ کامیابی کےلیےمحنت اوراللہ کی مددضروری ہے
31۔ بزدل شخص کوکبھی امیر/سربراہ نابنائیں
32۔ جوفیصلہ کریں سوچ سمجھ کرکریں
33۔ کمزورہوں توجنگ ناکریں،جنگ کریں تودشمن کوفناہ کردیں
34۔ دعاکواپنی زندگی کالازمی جزبنائیں۔ خاندان میں،دوستوں میں ہر اچھے عمل پہ ایک دوسرےکودعادیں۔

علم، عمل، جہاد ہر فعل سےپہلےدعااورکامیابی کےبعدعجزوانکساری سےشکرکریں۔
دعاآپکومشکل میں مایوسی اورفتح میں غرورسےبچائےگی۔اورآپکااللہ میں تیقن بڑھےگا۔

Please follow and like us:

Be the first to comment on "ارطرل سیریز کے بڑے پیغام"

Leave a comment

Your email address will not be published.


*


RSS
Follow by Email
WhatsApp