رمیز راجہ کی بطور کرکٹر خدمات کو تسلیم کرتا ہوں مگر ان کی کرکٹ کی سمجھ بوجھ پر مجھے ہمیشہ سے تحفظات رہے ہیں،میرا 12سال کا بیٹا بھی رمیز راجہ سے زیادہ کرکٹ کو سمجھتا ہے،محمد حفیظ – یار فیصل بھائی ، یہ حفیظ خود بہت بڑا یوتھیا ہے۔
چلیں یہ تو اور بھی اچھی بات ہے ناں، یوتھیوں کی آپس کی لڑائی دیکھنے کا اپنا ہی مزہ ہے. ویسے کرکٹرز کی مجبوری ہوتی ہے، انہیں نیازی کی حمایت کرنی ہی ہوتی. ہر کرکٹر کی مجبوری نہیں ہے، عبدالرزاق نے کھل کر نواز شریف کو ووٹ دیا تھا دو ہزار تیرہ میں۔
مجھے معلوم تھا آپ نے یہ مثال دینی ہے. بہت ہی کم مثالیں ہیں، اور زیادہ تر وہ جو کسی نہ کسی طرح کرکٹ بورڈ یا کرکٹ اسطبلشمنٹ کے زیر اثر یا انکے ہاتھوں روزی روٹی کے لیے مجبور ہیں. آپ ایسے کرکٹرز کو انگلیوں پر ہی گن سکتے ہیں.
سیدھی سی بات ہے، کرکٹر میں بس کرکٹ کی سینس ہی ہوتی ہے، عملی زندگی کی عموماً اور سیاست کی خصوصاً دھیلے کی سمجھ نہیں ہوتی، تو عمران خان جو ایک بڑا کرکٹر گزرا ہے۔ اسی کی سیاست پر ایمان لے آتے ہیں
جہانگیر خان دنیا بھر میں اس سے بڑا اچیور اور بڑی سیلیبرٹی تھا. عمران خان ہمیں اسلیے بڑا لگتا ہے کیونکہ ہماری قوم کو کرکٹ کا بخار اور بیماری بہت ہی رہی ہے. پڑوسی ملک میں دیکھ لیجیے، ثانیہ مرزا دنیا میں انڈین کرکٹرز سے زیادہ بڑی انڈین برینڈ رہی ہے لیکن انڈیا میں کرکٹرز مشہور ہیں.
پہلی بات دنیا میں کرکٹ کی مقبولیت بھی کوئی بہت زیادہ نہیں. برطانیہ میں اسکی مقبولیت اسکی فضول حرکات کی وجہ سے خبروں میں رہنے کی وجہ سے تھی. کرکٹرز کی بات کررھا ھوں وسیم اکرم اور وقار یونس عمران خان سے بڑے کرکٹر تھے اور دونوں تقریبا چودہ سال تک انگلش ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے رھے
ذبردست۔ بالکل درست کہا۔ ویسے زمیز راجہ کی فیلڈنگ کا اسٹینڈرڈ تو سب ہی جانتے ہیں۔ کیچ چھوڑنے میں ماہر تھے۔ – بیٹسمین کون سا اچھا تھا ایوریج بیٹنگ کرتا تھا اس زمانے میں اوپنرز میسر نہیں تھے تبھی کھیل گیا ورنہ یہ ٹیم میں بھی نہیں اتا
رمیز راجہ بطور کرکٹر خدمات؟ وہ ایک نچلے درجے کے کھلاڑی تھے اور خاندان کے اثر و رسوخ کی وجہہ سے ٹیم میں ایک عرصے تک بوجھ رہے۔ باقی انکی پرفارمنس تو سب کے سامنے ہے۔ پھر بھی رمیز راجہ اتنا ڈھیٹ ہے کہ ٹیم کے مشہور کھلاڑیوں پر تنقید کرتے ہیں۔اب ایسے انسان کو آدمی کیا بولے؟
رمیض راجہ اوسط درجے کے بیٹسمن اور نہایت تھڑد کلاس فیلڈر تھے۔ لیکن ان کی مشہوری ان کا مائک پکڑنا ہے جسے وہ استعمال کرنا جانتے ہیں۔
حفیظ صاحب، کیا خدمات ہیں رمیز راجہ کی؟
ون ڈے میں 32 اوسط اور 63 کا اسٹرائیک ریٹ ہے.
ٹیسٹ میں دو سنچریاں ہیں.
Be the first to comment on "رمیز اور حفیظ کے مابین جھگڑا"