Categories
Social

پاکستان کی فلم انڈسٹری اور سینما گھروں کی حالت

واقفان فلم انڈسٹری کا کہنا ہے کہ امسال سینما بند رہے، اگلے برس پہلے ہی اتنی فلمیں ریلیز کے لئے تیار کھڑی ہیں تو آپ جو پہلے تین فلمیں بناچکے ہیںِ، مزید فلمیں بنائینگے تو کہاں لگائینگے؟

میرا کہنا ہے کہ میں ایسی دس بڑے بجٹ کی فلموں کا بتاسکتا ہوں جو اگلے برس ہر حال میں ریلیز ہونگی۔ ان کے لئے سینما ہالز کھلینگے اور وہ اپنی بھرپور اشتہاری مہم بھی چلائینگے۔ – ہمیں ایسی ہر بڑی فلم کےساتھ اپنی چھوٹے بجٹ کی فلم لگانی ہے تاکہ پبلک جب سینما گھروں کا رخ کرے تو وہ پانچ تا دس کروڑ کی بنائی ہوئی فلم کا تقابل ہماری چھوٹی سی فلم سے بھی کرسکے۔

کوشش اور ارادہ یہی ہے کہ اگلے برس ہم کم از کم پانچ ایسی فلمیں ضرور بنائیں جو ہر بڑی فلم کے ساتھ لگے اور کانٹینٹ کی وجہ سے اپنا اثر چھوڑ جائے۔ – فلم کیپیٹل کے بینر تلے دسمبر تا فروری میں ہم دو فلمیں شوٹ کرنے جارہے ہیں۔ ایک فلم “ادھم پٹخ” “ہارر کامیڈی” ہے جو ناچیز نے لکھی اور وہی اسے ڈائریکٹ کرے گا۔ دوسری فلم یارمن نبیل الرحمٰن کی ایکشن کامیڈی فلم “جگاڑ” ہے۔

اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ ہنسا سکتے ہیں، تو آڈیشن کے لئے تشریف لے آئیں۔ ہماری کوئی لابی نہیں ہے۔ ہمارا کوئی فیورٹ نہیں ہے۔اور ہم کسی پرچی کو نہیں مانتے۔ ملتے ہیں بشرط زندگی آٹھ دسمبر کو۔ – آپ کی کچھ فلمیں یو ٹیوب پر دستیاب ہیں۔ وہ سینما میں لگ چکی ہیں

“میرا گلگت” فلم کے پروڈیوسر حنیف بھائی، فلم والا پروڈکشن کے ہیڈ آف پروڈکشنز نوید قریشی بھائی، آنے والی فلم “جگاڑ” کے لکھاری و ہدایتکار یارمن نبیل الرحمٰن اور پیچھے جو رہ گیا ، وہ میں مسکین۔

Please follow and like us:

2 replies on “پاکستان کی فلم انڈسٹری اور سینما گھروں کی حالت”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Exit mobile version