بھکاریوں کے خلاف مہم

بھکاریوں کے خلاف مہم

بھکاریوں کے خلاف ہم نے سوشل میڈیا پر کئی بار مہم شروع کی لیکن کامیاب نہ کو سکی ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ انتظامیہ اور شہریوں کا تعاون نہیں تھا ۔ اب اسلام آباد انتظامیہ بڑا کام کر رہی ہے ۔ سب کو تعاون کرنا چاہیے۔

گزشتہ روز 75 بھکاریوں کو گرفتار کیا گیا۔

60 بھکاریوں کو ایدھی ہومز بھیجا گیا
جبکہ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف 15 مقدمات درج کئے گئے۔

اس ناسور کو ختم کرنے کے لئے اور کیا اقدامات اٹھائے جائیں؟

آپ کے مثبت تاثرات ہمارے لئے مددگار ثابت ہوں گے۔

امام مسجدوں کے ذریعے لوگوں کو ایجوکیٹ کیا جائے کہ صدقہ خیرات کے بھترین مصرف میں اور اس برائی کو پھیلانے میں فرق کیا ہے _ مزید یہ کہ سگنل پر بھکاریوں کو پکڑنے کے ساتھ انکو پیسے دینے والوں کو بھی سمجھایا جائے

انکو ہُنر سکھائيں اور اچھا مسلمان بنائيں مردوں کو تبلیغی جماعت کے حوالے کريں کہ انکو چار مہينے لگوائيں دين سکھائيں.

سارے کےسارے کام چور اور وارداتیے ہوتے ہیں
میں نے خود کرولا گاڑی سےان کو سگنل پہ ڈراپ کرتے دیکھا ہے
ان کےٹھیکیداروں کے گھروں کوایک دفعہ سِیل کریں اور جیل بھیجیں
ان پیشہ ور بھکاریوں کی ٹانگوں پہ ٹریکر لگوائیں
اسلام آباد میں ان بھکاریوں نے گھر اور اپارٹمنٹ کرائے پہ لے رکھے ہیں

سر آپ اصل آپریشن ان افراد کے خلاف کرے جو ان سے یہ کام کراتے ہیں ان تک پہنچنے کی کوشش کرے . سب سے پہلے شعور اور رزق حلال کی پہچان۔ دوسرا ان لوگوں کو کام سکھا کے کہیں کام لگوا دیں

سر G-11 مرکز میں بہت بھکاری ہیں۔ ان کو پیسے نہ دینے پر بھکاری لوگوں کو بددعائیں دیتے ہیں۔ جن میں زیادہ تر تعداد عورتوں کی ہے۔ کل ہی میرے سامنے ایک اسی طرح کا واقعہ ہوا۔ پلیز یہاں بھی ایکشن لیں۔

ان سب کو پیار سے اچھے ہوٹل لے جائیں کھانا کھلائیں اور کسی اچھے ٹرینر کو تیاری کروا کر ان کو لیکچر دیں۔ زندگی کا مقصد سمجھا ئیں اور کسی ذمہ داری میں ملوث کریں۔

ان کے پیچھے کے لوگوں کو پکڑ کر سخت سزا دینی چاہیے جو ان سے کرواتے ہیں یہ سب

 

 

 

Please follow and like us:

Be the first to comment on "بھکاریوں کے خلاف مہم"

Leave a comment

Your email address will not be published.


*


RSS
Follow by Email
WhatsApp