یہ کہانی ہے اک ایسی دوشیزہ کی جو شادی کے ٹھیک 27 دن بعد وفات پاگئیں اور کچھ دن بعد کرشماتی طور پر لڑکا بن کر زندہ ہوئیں اور نیپال سے واپسی کی۔ جب یہ کیس
ہمارے پاس آیا تو ہماری عقل پریشان ہوگئی پر معجزے تو ہوتے ہیں اس لیئے ہم نے وقت ضائع کیئے بغیر اپنے ایکسپرٹ ریسیرچرز کی ٹیم کو اس کیس کی انوسٹیگیشن پر لگا دیا۔
جیسا کے آپکو پتہ ہے کے ہمارے پاس جدید سائنسی آلات سے لیکر فرعون کے دور تک کے آلات موجود ہیں اس لیئے ہم نے چند گھنٹوں میں
ہی اس معجزے کی جڑ پکڑ لی۔
آج ہم اپنے ناظرین کو اس معجزے کی کہانی سنائیں گے بھی اور اس نیک پروین شخصیت سے متعارف بھی کروائیں گے۔
کہانی کچھ یوں ہے کے ٹوئیٹر پر نوشین نامی اک خاتون کا اک بڑا اکاونٹ تھا سن 2018 کے آخری مہینوں میں انہوں نے ٹوئیٹر واسیوں کو بتایا کے ان کی والدہ
کی طبیعت کافی ناساز ہے اور اس سلسلے میں انکو مدد درکار ہے۔ اب جیسا کے آپ سب جانتے ہی ہیں کے ہمارے ہاں چند دوست خدا خوفی سے اور چند ٹھرک کے چکر میں لڑکی کی مدد کو بھاگتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ اس کیس میں بھی ہوا۔
اب مسئلہ یہ تھا کے نوشین عرف اک باپردہ اور حہاء دار لڑکی تھی جو نا کسی
کو اپنا نمبر دے سکتی تھی نا ہی ٹوئیٹر ڈی ایم کے علاوہ کسی سے بات کر سکتی تھی ہاں اگر آپنے امداد کرنی تھی تو اس کے بھائی ارسلان اصغر کا اکاونٹ اور فون نمبر حاضر تھا۔ آپ چاہے ارسلان صاحب سے 3 3 گھنٹے باتیں کریں وہ آپکی مرضی تھی۔
خیر قصہ مختصر کئی دوستوں نے امداد کی اور پھر اکثر
کو بتایا گیا کے والدہ اب بہتر ہیں اور انہوں نے نوشی کا رشتہ طے کردیا ہے اور جلد ہی نوشین بیاہ کے اپنے گھر کی ہوجائے گی اس لیئے کوئی بھی آس واس نا رکھے کسی قسم کی اور یہ بات تاریخ کا حصہ بھی بنی کے نوشین کی شادی ہوئی پر قدرت کے کاموں کے آگے انسان بے بس تھا ہے اور رہے گا قدرت
کی ستم ظریفی دیکھیں کے نوشین نے سب کو بتایا کے اس کو شادی کے بعد ٹوئیٹر استعمال کرنے کی اجازت بھی نہیں ہوگی پھر آگے جو ہوا وہ پڑھ کر آپکا کلیجہ منہ کو آجائے گا۔
نوشین شادی کے ٹھیک 27 دن بعد قضائے الہی سے وفات پا گئی اور اکاونٹ بالکل سن سان ہوگیا۔
تھوڑے عرصہ بعدوہ اکاونٹ
پھر سے ایکٹیو ہوا مگر اس بار نوشین کا نام چوہدری شانی تھا جو کے اک دانشور تھا
Courtesy: @khush_rhooo at Twitter
Be the first to comment on "Pakistani Girl Fraud For Money on Twitter"