Categories
Social

Authentic Japan Scholarship for Pakistani Students

اپنے بچوں کے فارن سکالر شپس سے متعلق کھلے دل سے فیصلہ لیں، میں نے اپنی 16 سالہ بیٹی کو مکمل اعتماد کے ساتھ ایشیا کاکےہاشی پروگرام کے تحت انٹر کلچرل سکالر شپ پر جاپان بھیجا، متعدد تحریری امتحانات کے بعد انٹرویو اور گروپ ڈسکشنز ہوئے، سارے پاکستان سے پانچ لڑکیاں منتخب کی ہوئیں۔

جامع تربیتی سیشنز ہوئے اور جاپانی زبان سیکھنے کے ساتھ ساتھ جاپانی روایات اور سماجی طور طریقوں سے آگاہی دی گئی، یہ ایک مکمل سپانسرڈ سکالر شپ ہے جس کے دوران بچوں کو ماہانہ جیب خرچ بھی دیا جاتا ہے، بیٹی ساکو چوسے ہائی سکول میں زیر تعلیم رہی ہوسٹل کی بہترین سہوکت دی گئی۔

ہوسٹ فیملی کے ساتھ ناقابل فراموش تجربہ رہا، جاپانی معاشرے سے براہ راست آگاہی، نظام تعلیم سے واقفیت اور دنیا کے دیگر 100 ممالک کے بچوں کے ساتھ بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا، آپ بھی اپنے بچوں کی حوصلہ افزائی کیجئے اور قابل بھروسہ سکالر شپس کے متعلق معلومات سے آگاہ رہیئے۔

مثال کے طور پر اپنے تجربے سے بات کرونگی، بیٹی جس سکالر شپ پر جاپان گئی وہ چاپانی حکومت کی جانب سے اپرووڈ تھی نیز تمام معلومات ایمبیسی سے ویریفائی کی جا سکتی تھی، اس بارے میں میری معلومات محدود نوعیت کی ہیں بہرحال مناسب تحقیقات کے بعد ہی کسی پروگرام پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے۔

دعا ہے کہ اللہ تعالی آپ کے بچّوں کو پڑھ لکھ کرماں باپ کا سہارا بنے اور ان کا نام روشن کریں. الہی آمین یارب العالمین

 

Please follow and like us:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Exit mobile version