سعودی سرزمین پر چلنے والی پہلی رولزرائس

شاید لوگوں کو پتہ نا سعودی سرزمین پر چلنے والی پہلی رولزرائس کار بہاولپور کے نواب صادق نے دی تھی، اور آج یہ حال ہوگیا ہے ہمیں چاول بھی خیرات لینے پڑے سعودیہ سے،
نواب آ ف بہاولپور #صادق_محمد_خان پنجم سادہ لیکن خوددار شخصیت کے مالک تھے۔ اپنے لندن میں قیام کے دوران میں ایک روز

سادہ لباس میں عام شہری کے لباس میں ٹہلنے نکلے۔ اسی دوران میں ان کی نظر معروف ترین کار ساز کمپنی رولزرائس کے شوروم پر پڑی۔ ان کو شو روم میں کھڑی گاڑیاں بے حد پسند آئیں۔ وہ جب ان کی قیمت معلوم کرنے کے لیے اندر داخل ہونے لگے تو دروازے پر موجود گارڈ نے ان کو غریب ایشیائی باشندہ

سمجھ کر ان کی بے عزتی کردی۔ گارڈ نے معمولی لباس دیکھ کر کہا یہ گاڑیاں تمہاری پہنچ سے بہت دور ہیں۔ گارڈ کی اس بدتمیزی کے بعد نواب واپس ہوٹل چلے گئے۔ اگلے روز نواب صادق محمد خان پنجم پورے شاہی لوازمات کے ساتھ رولزرائس کے شوروم پہنچے اور شوروم میں کھڑی چھ کی چھ گاڑیاں خریدلیں

گاڑیاں خریدنے کے بعد ملازموں کو حکم دیا کہ فوراً یہ گاڑیاں بہاولپور بھجوا کر میونسپلٹی کے حوالے کر دی جائیں۔ میونسپلٹی کو حکم سنایا جائے کہ ان گاڑیوں سے شہر کو صاف کرنے اور کوڑا اٹھانے کا کام لیا جائے۔ جب بہاولپور میں رولز رائس گاڑیاں کوڑا اٹھانے لگیں تو یہ بات پوری دنیا میں

جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ اس وجہ سے مارکیٹ میں رولز رائس کی قیمت تیزی سے گرنے لگی۔ دنیا میں رولزرائس کمپنی کی ساکھ کو بری طرح نقصان پہنچا۔ جب کہیں بھی رولز رائس کا نام لیا جاتا تو لوگ ہنسنے لگتے اور کہتے کہ’’وہی رولزرائس جس سے بہاولپور اسٹیٹ میں کوڑا اٹھایا جاتاہے‘‘۔

اس صورت حال سے پریشان ہو کر رولز رائس کمپنی کے مالک نواب صاحب سے معافی مانگنے خود بہاولپور گئے۔ رولز رائس کمپنی کے مالک نے نواب کو تحریری معافی نامہ پیش کیا جس میں درخواست کی گئی کہ گاڑیوں کو کوڑا اکٹھا کرنے اور صفائی کے کام سے ہٹا دیا جائے۔ نواب صادق محمد خان نے ان کی معافی

قبول کرتے ہوئے تمام گاڑیوں کو کوڑے اور صفائی کے کام سے ہٹا دیا۔ رولز رائس کمپنی کے مالک نے نواب آف بہاولپور کو بطور تحفہ چھ نئی گاڑیاں بھی پیش کیں۔ نواب صادق محمد خان نے ان گاڑیوں میں سے ایک گاڑی سعودی عرب کے شاہ کو تحفے میں پیش کی جو اس وقت پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے تھے۔

یہ سعودی عرب کی سرزمین پر چلنے والی پہلی رولزرائس گاڑی تھی۔ رولز رائس اس وقت دنیا کی 10 مہنگی ترین گاڑیوں میں شامل ہوتی ہے،
برصغیر اسوقت دنیا کو پالنے والا خطہ تھا، عرب میں غربت ڈیرہ ڈالے ہوئے تھی،
بین الاقوامی سازشوں اور اپنوں کی غدّاری کے سبب آج اس حال کو پہنچے

بلکل درست ریاست بہاولپور تقسیم سے پہلے امیر ترین ریاستوں میں شمار ہوتی تھی۔ تقسیم کیبعد پاکستان سے محبت میں الحاق ہوا پھر جرنل ایوب نے ون یونٹ بناکر ریاست کی حیثیت ختم کی پھر پنجاب میں ضم کردیا۔
آج نواب صاحب کے تمام محلات آرمی کی چھاونی ہیں اور نواب صاحب عرصہ قبل انگلینڈ چلے گئے۔

 

Please follow and like us:

Be the first to comment on "سعودی سرزمین پر چلنے والی پہلی رولزرائس"

Leave a comment

Your email address will not be published.


*


RSS
Follow by Email
WhatsApp