یہ کل روالپنڈی کا واقعہ ہے، چودہ ماہ کے بچے کی لاش کیساتھ بیٹھی ماہ کا ریپ ہوا اور بچے کو تششدد کرکے ماردیا گیا ہے، آپ
اب بھی نہیں بولیں گے۔؟
تھانہ چونترہ کی حدود میں سفاک شخص کے ہاتھوں چاقو کے وار سے شدید زخمی ہونے والی خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ وقوعہ کے روز ملزم کے حملے میں خاتون کا 14 ماہ کا معصوم بچہ موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا۔ متاثرہ خاتون 30 سالہ نسیم بی بی زوجہ محمد غفار کو 24 جولائی 2021ء کو شدید
زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ھیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی میں داخل کرایا گیا تھا جہاں ایک روز تک وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں رہی اور 25 جولائی 2021ء کی صبح سوا دس بجے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ خاتون کا 14 ماہ کا ننھا یوسف نامی بچہ سفاک ملزم واجد کے حملے کے دوران موقع پر ہی دم
توڑ گیا تھا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم واجد نے متاثرہ خاتون کو مہوٹہ موہڑہ کے قریب بلایا تھا جہاں مبینہ طور پر اسے زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کے دوران چاقو سے حملہ کیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔
اس زخمی خاتون کو فوری طبی امداد کی بجائے اُس کی ساری تفصیلات لینے اور ویڈیو بنانے میں وقت ضائع کیا۔ بہتر نا ھوتا کہ فوری طبی امداد دی جاتی اور بیان ھاسپٹل میں پولیس لیتی۔ اللہ پاک غرق کرے ایسے سفاک قاتلوں کو۔
Be the first to comment on "Full Story of Naseem Bibi in Rawalpindi with Video"