اسلام آباد میں پبلک ٹرانسپورٹ کی شدید قلت

اسلام آباد میں پبلک ٹرانسپورٹ کی شدید قلت

اسلام آباد میں پبلک ٹرانسپورٹ کی شدید قلت ہے ۔ پارک روڈ ، چک شہزاد سے کوئی پبلک ٹرانسپورٹ نہیں چلتی جو اسلام آباد آتی ہو۔ اس ہی طرح زیادہ تر مرکزی شاہراؤں پر پبلک ٹرانسپورٹ نہیں ۔

اس روٹ پر پبلک ٹرانسپورٹ موجود ہیں ٹویوٹا ہائی ایکس کی صورت میں توبہ آبادی اور ٹریفک اس روڈ پر بہت ہو گیا ہے

یہ واقعتاً بہت سنجیدہ مسئلہ ہے، متعلقہ حکام اور اداروں کو اس پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے بالخصوص حمزہ شفقت صاحب کو جو اسلام آباد کے بنیادی عوامی مسائل حل کرنے کے لیئے عملاً بہت متحرک رہتے ہیں۔

اس روٹ پر اہم تعلیمی ادارے ہیں مگر پبلک ٹرانسپورٹ کے نا ہونے کی وجہ سے سٹوڈنٹس کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

حمزہ شفقات صاحب آپ کو اس معاملے پر ذرا سختی دکھانی ہو گی وقت نکالنا ہو گا پبلک ٹرانسپورٹ سب کی ضرورت ہے اسے اس اہم شاہراہ کے ساتھ ساتھ کری روڈ کری شہر تک لانا چاہئے

سب سے بڑی روڈ کشمیر/سری نگر ہائی وے پہ بھی کوئی پبلک ٹرانسپورٹ نہیں۔ نواز شریف نے میٹرو کا کام شروع کیا تھا جو 80 فیصد مکمل تھا پھر بغض نواز میں نیازی نے آکے وہ کام روک دیا جس سے لاگت بھی بڑھ چکی اور وہاں لگی مشینری اور ہر چیز گل سڑ رہی ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں

پارک روڈ چک شہزاد روڈ کی حالت بھی خراب ہے۔۔ جگہ جگہ جمپ اور یوٹرن بھی منہ چڑا رہا ہے

اسلام آباد کے ممّی ڈیڈی تو جنگلہ بس کے بھی خلاف تھے بس شکر اللہ کا کہ انہوں نے شہباز شریف کو توفیق دی ورنہ حال اس سے بھی بد تر ہوتا۔

اب گاڑی پر دفتر جانا ممکن نہیں رہا۔ پبلک ٹرانسپورٹ کے لئے آواز اٹھائیں۔

یہی مسئلہ ہے ادھر 105 روٹ کی ویگن تھی جو کراچی کمپنی،پشاور موڑ، سے آگے پی ٹی سی ایل،زیرو پوائنٹ کا ایریا کور کرتے ہوئے آبپارہ تک جاتی تھی اور اس روٹ پر یہی ایک 105 گاڑی چلتی تھی مگر اب یہ بند ہو گئی ہے اور اس روٹ کے عوام ذلیل ہو کر رہ گئے ہیں۔

پٹرول کی قیمت میں اضافے پر نیا کرایہ نامہ بن رہا ہے

122روٹ نمبر
کی وین جاتی ہے آبپارہ، سیکریٹریٹ

 

Please follow and like us:

Be the first to comment on "اسلام آباد میں پبلک ٹرانسپورٹ کی شدید قلت"

Leave a comment

Your email address will not be published.


*


RSS
Follow by Email
WhatsApp