ہماری پاکستانی قوم کو انگلینڈ میں دیکھ کر کبھی کبھی افسوس بھی ہوتا ہے ۔
انگلینڈ میں benefits ایک طرح کی زکوت کی طرح کے پیسے ہوتے ہیں۔ جو غریبوں ، ناداروں ، مستحق لوگوں کیلئے ہوتے ہیں ۔
اکثر پاکستانی cash پر کام کرتے،آمدنی کم ظاہر کرتے، ویسے مذہبی بنتے اور یہ benefits لیتے۔
حتی کہ ایک پاکستانی خاتون جانتی ، وہ شادی شدہ ( Islamic marriage)مگر انگریزی کاغذات میں اپنے آپ کو single mother ظاہر کرکے گھر ، سارے اخراجات لے رہی ۔
جبکہ خاوند بھی ٹھیک ٹھاک کماتا ۔
اور ویسے جتنی مرضی تقریریں سُن لو اسلام کے بارے میں اور لوگوں کی بے راہ روی کے بارے میں ۔
افسوس
میں نے سعودیہ میں بھی بہت سارے پاکستانیوں کو ایسے کرتے دیکھا ہے۔آپ افسوس نہ کرو ہمارا وزیر اعظم بھکاری ہے تو ہمارا کیا قصور۔
میرا تجربہ بھی کچھ ایسا ہی ہے انگلینڈ والوں کے بارے میں ۔۔
میرے ساتھ ایک بندہ کام کرتا تھا انگلینڈ سے لیکن کبھی مُلاقات نہی ہوئی تھی فون پہ بات چیت ہوتی تھی.
اکثر کام کیلئے اسے مانچیسٹر سے لِیور پول جانا پڑتا تھا میری بات ہوتی تھی تو اکثر کہتا تھا بھتیجے کا دوست کا انتظار
کر رہا ہوں میں خود گاڑی نہی چلا سکتا.
پھر ایک دن وہ اٹلی آیا میرے پاس تو گاڑی خود چلا کے آیا میں حیران تھا یہ تو گاڑی چلاتا نہی تھا میں نے ہاتھ دیکھا تو تھوڑا خراب تھا۔۔پتہ کرنے پہ معلوم ہوا انگلینڈ میں گاڑی چلاتے پکڑے جاتے تو پیسے بند ہو جانے تھے اسلئے وہاں نئی چلاتے
سر یہ معاملہ کچھ اور ہو گا. یہاں دونوں بازو نہ ہوں یا دونوں ٹانگیں نہ ہوں تو بھی لائسنس مل جاتا ہے. سپیشل بنی ہوئی گاڑی ہوتی ہے. نئی گاڑی انشورنس سروس سمیت ہر تین سال بعد ملتی ہے. سینٹرل لندن جیسے علاقوں میں جہاں چلنے کی گنجائش نہیں ہوتی، وہاں ان کی سپیشل پارکنگ ہوتی ہے.
لائسنس کینسل ہو گا، یا کار ایکسیڈنٹ فراڈ میں بین ہو گا. ٹیکس کے کھاتوں میں بھی بعض لوگ
Mileage
کلیم کرنے کے چکر میں بھی بعض لوگ ایسے کام کرتے ہیں. یہاں ملک اور سوسائٹی آخری دم تک آپ کو اپنے پیروں پر کھڑا ہونے اور رہنے کے لیے ہر قسم کی سپورٹ مہیا کرتے ہیں.
حقیقت چھپ نہیں سکتی بناوٹ کے اصولوں سے
کے خوشبوآنہیں سکتی کبھی کاغذ کہ پھولوں سے
یہ المیہ ساری دنیا کی اقوام کا ہے صرف ہمارے والے حاجی بنے پھرتے ہے
آپ انگلینڈ کی بات کرتی ہیں، ماشاءاللہ ہماری قوم چائنا میں حضرت سعد بن ابی وقاص رض کے مزار پر مفت کا لنگر کھاتے رہے ہیں اور ہوٹل کا کرایہ بچانے کیلئے مزار کے احاطے میں ہی ایک چادر بچھا کر سوتے تھے، ان کی حرکتوں کی وجہ سے چائنا گورنمنٹ نے رات کو عشاء کے بعد مزار پر تالے لگوا دئے۔۔
وہ سعد بن ابی وقاص نہیں بلکہ صرف ابی وقاص ہیں یہ بھی صحابی تھے ۔ حضرت سعد بن ابی وقاص الگ ہیں
ڈوب کے مر جانا چاہیے ایسے لوگوں کو، ہاتھ پاؤں سلامت ہونے کے باوجود ایسی حرکتیں کر کے مسلمانوں کو بھی بدنام کرواتے ہیں ایسے لوگ
Be the first to comment on "benefits پاکستانی قوم اور انگلینڈ میں"