Profile of Aftab Iqbal Son of Allama Iqbal

Profile of Aftab Iqbal Son of Allama Iqbal

آفتاب اقبال علامہ اقبال کےبڑےبیٹے تھےجو1899میں پنڈدادن خان ضلع شاہ پورمیں پیداہوئے۔انکی ماں علامہ کی پہلی بیوی کریم بی بی تھیں جن سےعلامہ کی شادی1893میں ہوئی۔ کریم بی بی علامہ کےانتقال کے8 سال بعد1946میں گجرات میں فوت ہوئیں اوروہیں مدفون ہیں۔

کریم بی بی کےبطن سےعلامہ کی ایک بیٹی معراج بیگم بھی ہوئی جو19سال کی عمرمیں انتقال کرگئیں۔اگرچہ بچپن ہی سےآفتاب اورانکی بہن معراج اپنی ماں کےساتھ ناناکےگھرگجرات میں رہتےتھےلیکن آفتاب،اقبال کےوالدنور محمدکےنورنظرتھےاورنورمحمدہی نےانکانام آفتاب رکھا تھا۔

آفتاب اقبال نے1916میں میٹرک کاامتحان درجہ اوّل میں پاس کیا۔پھر سینٹ اسٹیفن کالج دہلی سےبی اےکا امتحان بھی فلسفہ میں آنرزکے ساتھ پاس کیااور1921ءمیں ایم اے کی ڈگری فلسفہ میں حاصل کی۔آفتاب کے ماموں کیپٹن غلام محمداورناناڈاکٹر عطامحمدنےانہیں اعلیٰ تعلیم کیلئے انگلستان روانہ کیا۔

جہاں آفتاب نے1922میں لندن یونیورسٹی سےفلسفہ میں بی اے درجہ اوّل میں کامیاب کیا۔1924میں اسی یونیورسٹی سے ایم اےکرکے دوسال کیلئےہندوستان آئےاورپھر انگلستان جاکرتین سال تک وہاں سکول آف اورنٹئیل اسٹڈیزمیں ملازم ہوئے۔اسی دوران لنکن انزمیں داخلہ لےکر بارایٹ لاءمیں کامیابی حاصل کی۔

لیکن مالی مشکلات کی بنا پر وکالت نہ کرسکےسراکبر حیدری نےعثمانیہ یونیورسٹی حیدر آبادمیں ملازمت دینےکی کوشش کی لیکن کوئی مناسب جگہ ان کیلئے یونیورسٹی میں نکل نہ سکی۔ آفتاب نےکچھ عرصےکیلئے اسلامیہ کالج لاہور میں بحیثیت صدرشعبہ انگریزی ملازمت کی لیکن1942میں بحیثیت بیرسٹر پریکٹس

شروع کی اور پاکستان کے قیام کے بعد وہ مستقل طور پر کراچی منتقل ہوگئے اور بیرسٹری پریکٹس میں آخری عمر تک مصروف رہےاور یہیں پررشیدہ بیگم سےشادی کی۔ آفتاب اقبال کا81سال کی عمر میں14اگست 1979کو لندن میں انتقال ہوا ان کے جنازےکوکراچی لاکرقبرستان سخی حسن میں دفن کیاگیا۔

جاویداقبال نےاپنےبڑے بھائی آفتاب اقبال کوپہلی دفعہ اس وقت دیکھا تھاجب وہ چودہ برس کےتھےوہ کہتے ہیں کہ جس دن علامہ کاانتقال ہوا انتقال کی خبرسنتےہی آفتاب اقبال ہمارےگھر آگئےوہ سارا دن اپنے والد کے پاؤں سےلپٹےبیٹھےروتے رہےتھے۔یہ حقائق بتاتےہوئےجاویداقبال خودبھی آبدیدہ ہوگئے۔

جاوید اقبال نے خود اپنی کتاب ’’زندہ رود‘‘ میں لکھا کہ” میں ان مطالب کو بیان کرتے ہوئے کوئی جھجک محسوس نہیں کرتا کہ علامہ نے جوروش اختیار کی تھی وہ عمدہ نہ تھی”۔
تحریر رفیع رضا

Please follow and like us:

Be the first to comment on "Profile of Aftab Iqbal Son of Allama Iqbal"

Leave a comment

Your email address will not be published.


*


RSS
Follow by Email
WhatsApp