وزیر اعظم عمران خان آج شام سمندر پار پاکستانیوں کی سہولت کے لیے ڈیجیٹل پورٹل کا آغاز کریں گے جس کی بدولت پاور آف اٹارنی کی تصدیق کی جاسکے گی۔
تقریب میں وزارت خارجہ اور نادرا کے مابین مفاہمتی یادداشت بھی دستخط ہوگی۔
یہ پورٹل نادرا کے ڈیٹابیس سے منسلک ہوگا اور ابتدائی طور پر 10 ممالک میں شروع کیا جا رہا ہے جس کا دائرہ کار پاکستان کے تمام بیرون ممالک سفارت خانوں اور کونسلیٹس میں بڑھا دیا جائے گا۔
اس ڈیجیٹل پورٹل کی بدولت آب سمندر پار پاکستانی آن لائن پاور آف اٹارنی کی تصدیق کروا سکتے ہیں اور جس کے لیے ذاتی موجودگی ضروری نہیں۔ اس پورٹل کی بدولت صارفین اپنی درخواستوں کا اسٹیٹس بھی چیک کر سکتے ہیں۔
نادرا کی وساطت سے تیار کردہ اس پورٹل سے سمندر پار پاکستانیوں کو وقت اور پیسے کی بچت ہوگی اور اب با آسانی قانونی ضروریات کو ہورا کیا جاسکے گا۔
Be the first to comment on "poa.nadra.gov.pk Overseas Pakistani Portal Power of Attorney"