فلم میں ڈانس نمبر اور آئیٹم نمبر

فلم میں ڈانس نمبر اور آئیٹم نمبر

ہماری فلم “جاوید اقبال” پر بین بدستور برقرار ہے۔ “زندگی تماشا” جو 18 مارچ کو ریلیز ہونا تھی۔ کی ریلیز کو سرمد کھوسٹ نے مبینہ طور پر ملنے والی دھمکیوں کی بنا پر موخر کردیا ہے اور عابد عزیز مرچنٹ صاحب کی “آئی ول میٹ یو دئیر” کو بھی سنسر بورڈ نے بین کردیا ہے۔

اگر آپ پاکستانی فلم میکر ہیں اور یہاں کی آڈینس کے لئے فلم بنانا چاہتے ہیں تو صرف رومینٹک کامیڈیز بنائیں۔ “دو لڑکے، ایک لڑکی””دو لڑکیاں، ایک لڑکا” یا بجٹ اگر اچھا ہے جیسا ہماری فلم شاٹ کٹ کا ہے تو “دولڑکے، دو لڑکیاں” لےکر ان کے ارد گرد ڈھیر مزاحیہ اداکار چھڑکیں اورفلم تیار کرڈالیں

اگر فلم میں ایک آدھ ڈانس نمبر اور آئیٹم نمبر بھی ڈال سکیں تو سنسر بورڈ اس فلم کو بنا دیکھے پاس کردے گا۔ آزمائش شرط ہے۔ پاکستان میں فلم کبھی بھی کسی سوشل ایشو کو اجاگر کرنے کے لئے مت بنائیں۔ فلم تماش بینی کے نکتہ نظر سے بنائیں کہ فلم پاس کرنے والے سب کے سب تماش بین ہیں۔

تعلیمی نصاب ہو، اخبارات، رسائل، جرائد ہوں یا میڈیا، فلم یا ڈرامہ – اس بات کی بہت احتیاط کی جانی چاہئے کہ عوام کی تعلیم، تربیّت یا آگاہی کا کسی صورت کوئی پہلو نہیں نکلنا چاہیے۔

نیز یہ بھی خیال رہے کہ کسی بھی صورت عامیانہ پن سے اوپر نہیں اٹھنا چاہئیے۔

کھوسٹ اور آپکی فلم نیٹ فلیکس پر ہونی چاہیں۔ مجھے پتا ہے شاید یہ معاشی طور پر ممکن ناں ہو مگر انہیں ہماری آرٹ کی تاریخ کا حصہ بننا چاہیے۔ کب سے انتظار تھا ان دونوں فلموں کا۔

ان کی رومانٹک فلم بھی ٹی وی ڈرامہ ہی لگ رہا ہوتا ہیں ایک لڑکی اُس کے ماں باپ اور ایک لڑکا اور اُس کے ماں باپ اور تین بیڈ روم کوئی لوکیشن نہیں فضول فلمیں فضول ڈرامے

 

Please follow and like us:

Be the first to comment on "فلم میں ڈانس نمبر اور آئیٹم نمبر"

Leave a comment

Your email address will not be published.


*


RSS
Follow by Email
WhatsApp